ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدراحمدی نژاد نے جاسک میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان پر نیٹو کے تسلط کا مقصد دہشت گردی سے مقابلہ کرنا نہیں بلکہ مشرقی ایشیائی ممالک پربالا دستی قائم کرنا ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلہ صرف بہانہ ہے نیٹو اتحاد دہشت گردی کے بہانے روس، چین، ہندوستان اور پاکستان پر اپنی بالا دستی قائم کرنا چاہتے ہیں۔
صدر احمدی نژاد نے کہا کہ افغانستان پر نیٹو کے حملے کے بعد دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، قتل و غارت میں اضآفہ ہوا ہے منیشیات کو فروغ ملا ہے اسمگلنگ میں اضآفہ ہوا ہے جبکہ افغانستان پر نیوٹو کی یلغار کا مقصد منشیات کی روک تھام اور پائدار امن قائم کرنا تھا ، صدر احمدی نژاد نے کہا کہ نیٹو نے افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے ساتھ پاکستان میں بھی رخنہ اندازی شروع کررکھی ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ غیر علاقائي طاقتوں کی علاقہ میں فوجی موجودگی علاقہ کے امن و ثبات کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔....... /169